وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں غیر قانونی افغان باشندوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس میں اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر رازداری میں رکھا جائے گا۔غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا جائے گا۔غیر قانونی غیرملکی باشندے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیے جائیں گے۔یہ اقدامات افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور غیر قانونی رہائش کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔