خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن(آج)16اکتوبر کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے  ملک بھر میںسماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی،اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال16اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد  خوراک کی کمی کا شکار ہیںجبکہ پاکستان میںمہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا ستر فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔