طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ’’ایلبرس‘‘ میزائل سسٹم کا استعمال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ہے، افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے دکھائے گئے ہیں۔