سجاد نے ساتھیوں مظہر اور اصغر سے جبار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کروائی اور قتل کردیا
قصور(خصوصی رپورٹ)پیسوں کیلئے دوست کو قتل کرکے ڈکیتی کاڈرامہ رچانے والا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول جبار اور ملزم سجاد کے درمیان مزدوری کی رقم پرجھگڑا ہوا جس کی رنجش سجاد نے دل میں رکھی اور اپنے ساتھیوں مظہر اور اصغر سے جبار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کروائی اس دورانِ ملزم مظہر نے فائرنگ کرکے جبار کو قتل کردیا ،دورانِ تفتیش اصل حقائق سامنے آگئے ، پولیس نے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے مظہر اور اصغر کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو مظہر وغیرہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران فائرنگ سے مظہر زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اصغر فرار ہوگیا۔