ڈکیتی ومنشیات فروشی کے5ملزم گرفتار،10کلوچرس بر آمد

مریدکے(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈکیتی و منشیات فروشی کے 5 ملزموں کو گرفتارکرکے 10 کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی اور ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، اس دوران بعض کرایہ دار وں اور مالکان کیخلاف کرایہ دار ی کے ثبوت پیش نہ کرنے پر بھی قانونی کارروائی کی گئی۔