لاس اینجلس(آئی این پی)ٹک ٹاک نے اعلان کیا کہ اب وہ تمام مارکیٹرز کو مارکیٹنگ ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے ایک نئے ٹول کو استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کہ گیٹی امیجز ٹک ٹاک کے اے آئی ویڈیو بنانے والے ٹول کے لیے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کا مجموعہ فراہم کرے گا جسے Symphony Creative Studio کا نام دیا گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ برانڈز ایسے اشتہارات بنانے کے لیے لائسنس یافتہ گیٹی مواد استعمال کر سکتے ہیں جن میں حقیقی لوگوں سے ملتے جلتے کردار شامل ہو سکتے ہیں۔