کیلیفورنیا(آئی این پی) کیلیفورنیا میں دوستوں کے ایک گروپ نے ریچھ کا لباس پہن کر ایک جھوٹا واقعہ پیش کرکے انشورنس کمپنی کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے ریچھ کا لباس پہنا اور اپنی گاڑی میں گھس گیا، یہ امید لگائے کہ گاڑی کو کسی جنگلی جانور نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا تھا۔شاطر نوجوان کا مقصد یہ تھا کہ ایک فرضی بیمہ کا دعویٰ کرکے رقم حاصل کی جائے، تاہم اس سارے ڈرامے کا جلد ہی پردہ فاش ہوگیا اور چار افراد کو لاس اینجلس میں حراست میں لے لیا گیا، جنہیں اب انشورنس فراڈ کیس کا سامنا ہے۔