حج پر خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی

  بینکوں کو ایک خاندان کے فارم ترتیب وار ایک ہی سیریل نمبر کے ساتھ جمع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )عازمین حج کے خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی، جس کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے دوران حج ایک ہی خاندان کی رہائشیں الگ الگ ہوجانے کا حل نکالتے ہوئے بینکوں پر ایک خاندان کے فارم ترتیب وار ایک ہی سیریل  نمبر کے ساتھ جمع کرنے کی پابندی لگادی، جس سے خاندان کے تمام افراد دوران حج حجاز مقدس میں ایک ہی مقام اور کمروں میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔ذرائع وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایک خاندان کے سیرئل نمبرز کے ساتھ فارم جمع ہونے سے فیملی کو رہائشوں سمیت ایک ہی جگہ اکٹھے رکھنا ممکن ہوسکے گا، جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔