کوٹ لکھپت،ڈسٹرکٹ جیل،65قیدیوں کی رہائی

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی خان کے حکم پر  رہائی ہوئی،بہترین انتظامات پر سپرٹینڈنٹ،انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی خان کے حکم پر معمولی جرائم میں ملوث 65 قیدیوں کو کوٹ لکھپت اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے دیگر عدالتی عملے کے ہمراہ کوٹ لکھپت اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا ترجمان جیل حکام کے مطابق سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر اور سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر احمد ورک نے بریفنگ دی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے وزٹ کے دوران کچن، بیرکس، ہنڈی کرافٹس،ہسپتال سمیت مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیاایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر معمولی جرائم میں ملوث 7 قیدیوں کو کوٹ لکھپت اور 58 کو ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے قانونی کارروائی کے بعد رہا کردیا گیاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے بہترین انتظامات پر سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت اور سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔