اسرائیل جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں لگ رہا: قطر

 دعوے سے نہیں کہہ سکتا  مذاکرات میں جلد کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے:وزیراعظم
دوعہ (آئی این پی )   قطر کے وزیرِاعظم محمد بن عبداللہ رحمن بن جاسم الثانی  نے  کہا ہے کہ وہ غزہ پر ہونے والے مذاکرات میں کوئی جدل پیشرفت نہیں دیکھ رہے  ۔ایک  غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  قطری وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ جنگ بندی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری ٹیم دونوں فریقین سے بات چیت کر رہی ہے، لیکن میں آج دعوے سے نہیں کہہ سکتا کے مذاکرات میں جلد کوئی پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔