ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ کر دی جائیں گی۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان سعودی عرب میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیاں لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔اس سسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کیلئے آپریٹرز بھی ہوں گے