کراچی – محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے والا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق 18 مارچ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔مزید برآں، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 اور 19 مارچ کو دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے کسانوں اور شہریوں کو مناسب احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔