گوجرانوالہ، 33فوڈ پوائنٹس کو 5 لاکھ 57 ہزار کے جرمانے عائد

گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سٹی سمیت ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران سخت آپریشن کیے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 33 فوڈ پوائنٹس کو 5 لاکھ 57 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، ایک یونٹ بند کیا اور متعدد مقدمات درج کیے۔ کارروائیوں میں 1 من سے زائد دیسی گھی، 250 پیکٹ گٹکا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ و ایکسپائر اجزا تلف کیے گئے، یہ کارروائیاں ماڈل ٹان، شاہ پور بازار، بٹرانوالی، وزیرآباد، قلعہ دیدار سنگھ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی کی گئیں،ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پوائنٹس پر سخت ایکشن لیا گیا، انتہائی لازم ریکارڈ اور ورکرز کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے