چکوال میں فیملی پر فائرنگ کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

لاہور (یواین پی)سی سی ڈی کی جانب سے چکوال میں فیملی پر فائرنگ کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیاگیا ۔توجہ دلائو نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اسمبلی میں جمع کروایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے چکوال میں آسٹریلیا سے آئی ہوئی فیملی کی گاڑی ڈاکوئوں کی سمجھ کر فائرنگ کردی، متعلقہ تھانہ کی پولیس نے سی سی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے۔؟