پاکستانی شہریوں کو ایران کے سفر سے روکدیا گیا

 ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات جاری :اعلامیہ 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے ایران سے متعلق پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظرپاکستانی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے لیے صورتحال پرگہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔