فیلڈ عملہ پٹرول پمپس پر کسی بھی قسم کے دورے، معائنے یا اس سے متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کرے: مراسلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)فرخ عتیق خان نے صوبے بھر میں فیلڈ عملے کو تاحکم ثانی پٹرول پمپس کے معائنے سے روکدیا۔اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ مجاز اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے پیرا کے فیلڈ عملے کو ہدایت کریں کہ وہ فی الوقت پٹرول پمپس پر کسی بھی قسم کے دورے، معائنے یا اس سے متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے مزید ہدایات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔