ایران و عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے

تہران( آئی این پی )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح و دیگر افراد پھنس گئے ۔ پاکستانی مسافر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے، عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرزکوئی نہیں اٹھا رہا۔رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں جب کہ جنگی صورتحال میں بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کا کام معمول پر ہے تاہم بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ مذہبی چھٹی کے سبب بند ہے۔