24 ٹریفک آفیسرزکی بطور مستقل افسر کنفرمیشن

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں ٹریفک وارڈن سسٹم کے تحت پہلی بار 24 ٹریفک آفیسرز (بی ایس-17) کی بطور مستقل افسر کنفرمیشن کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ان افسران کی کنفرمیشن 4 دسمبر 2024 سے مؤثر قرار دی گئی ہے کنفرم ہونے والے افسران میں فیصل کمال لودھی، انصر تصدق، قیصر سعید سمیت لاہور ٹریفک پولیس کے اشفاق خان، فرخ رئیس، جمیل اکبر، میاں عمیر اور رانا شہزاد بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کنفرم ہونے والے تمام ٹریفک آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (بی ایس-17) تک کا سفر ان کی محنت، لگن اور دیانت داری کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو شعار بنانے والے افسران ہی محکمہ پولیس کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام کنفرم ہونے والے افسران کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔