لاہور کے مختلف حصوں میں بارش‘موسم خوشگوار ہوگیا

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر، آمدورفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا
لاہور(خصوصی رپورٹر )لاہور کے مختلف حصوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا‘بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،