پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ سے سزائیں دلوائی جائیں گی

تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیٹا ایکوریسی مزید بڑھے گی:قاسم طفیل
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قاسم طفیل نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد کی جوائنٹ ڈائریکٹر قاسم طفیل نے ایس ایس  پی انویسٹی گیشن محمد نوید سے میٹنگ کی ترجمان پولیس کے مطابق میٹنگ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیزڈی ایس پی لیگل انچارج سی آر او اور ریڈر بھی موجود تھے، میٹنگ کا مقصد ڈیٹا ایکوریسی اور پراسیکیوشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھامیٹنگ میں پولیس اور پراسیکیوشن ڈیٹا ایکوریسی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی چالان جمع کروانے کے عمل کو مزید فعال بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیٹا ایکوریسی مزید بڑھے گی،قاسم طفیل نے پراسیکیوشن میں پائی جانے والی کمی کو چیک کرنے کے لیے سوفٹ ویئر میں مزید بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی،میٹنگ میں چالان جمع کروانے کی استعداد کار کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی،