ڈاکٹر یاسمین راشدطبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل

 سانس لینے میں شدید دشواری ، معدے اور پیٹ میں بھی درد کی شکایت ، متعدد ٹیسٹ کرلئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت ناساز ہوگئی ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبی امداد کیلئیکوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے اور پیٹ میں بھی درد کی شکایت تھی سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعدد ٹیسٹ کر لئے گئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس میں دشواری کے باعث آکسیجن بھی لگائی گئی ہے