ٹریفک کو منظم بنانے کیلئے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کے دوران اب تک 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صرف لین لائن کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ شہریوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد سڑکوں پر محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنانا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین لین متعارف کرائی گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر لین مینجمنٹ کا عمل جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔