وزیر اعظم نے معیشت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا جس پرآصف علی زرداری نے اطمینان کا اظہار کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات ایوانِ صدر میں م ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔