راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے 14 مقدمات میں نامزد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا ہے عدالت نے یہ ضمانتیں عمر ایوب اور ان کے وکیل کی عدم پیروی پر خارج کی ہیں ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔