آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، بانی بھی رہا ہوں گے سہیل آفریدی

  میرا لیڈر جیل میں ہے‘ ہمیں ورکر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا، اگر ہم نے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی
پی ٹی آئی  آئین ، قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے:دورہ کراچی کے دوران بلاول محسود کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہم بلال محسود کی فیملی کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنے ایک روز دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ پر ریلی کے دوران جاں بحق پی ٹی آئی کے کارکن بلاول محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا  تحریک انصاف پاکستان کی واحد تحریک اور قومی جماعت ہے، سہراب گوٹھ میں بلال محسود شہید ہوا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، پی ٹی آئی کے ورکر عمران خان کی امانت ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، آج میرا لیڈر جیل میں ہمیں ورکر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا، اگر ہم نے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑا تو قوم ہمیں معاف نہیں کریگی۔ ایک نظریاتی ورکر بھی اگر تحریک میں کھڑا ہے تو یہ تحریک جاری ہے یہ تحریک کم نہیں پڑے گی مزید بڑھے گی، میں بلاول محسود کی فیملی کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں ہم ہر خوشی اور غم میں ورکر کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کرے ایسے غم ہمیں نصیب نہ ہوں۔انہوں نے کہا ورکر حقیقی آزادی، عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا خون دے رہے ہیں عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، پی ٹی آئی سندھ نے بلال محسود کے گھر کی ذمہ داری لے ہے میں اپنے طور پر ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔