9 مئی اور 26نومبر واقعات پرجوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں،میڈیا سے گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے۔لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا، حکومت کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ آئین کی کوئی عزت نہیں کرتے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 9مئی اور 26نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سچائی سامنے آئے گی، ہم 9مئی اور 26نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا، 26ویں ترمیم کے بعد مایوسی بڑھی ہے۔