سکول بس پر فائرنگ کرنے والا ملزم ڈاکٹر نکلا

 ذوالقرنین حمید لطیف ہسپتال کا ڈاکٹر ، قبضے سے اسلحہ اور گاڑی بر آمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں سکول بس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر ذوالقرنین کو گلشن کالونی کینٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزم ذوالقرنین حمید لطیف ہسپتال کا ڈاکٹر ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گاڑی بر آمد کر لی گئی،ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں راستہ نہ ملنے پر کار سوار کی سکول بس پر فائرنگ کر دی تھی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ سکول بس کے ٹائروں پر فائر مارنے والا ملزم ذوالقرنین اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔