لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق نے سکول بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کئے تعریفی اسناد لینے والوں میں ایس آئی دانیال یونس، ایس آئی نعیم سلطان، کانسٹیبل علی، کنسٹیبل واجد اور کانسٹیبل نوید شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزم زوالقرنین بٹ سکول بس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزم زوالقرنین بٹ کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے والے افسران اور ملازمین ہمارا فخر ہیں،پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے