سی ٹی ڈی کے200 آپریشنز : 23 دہشت گرد گرفتار

 لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا،شہر کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ آپریشنز صوبائی دارالحکومت لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے گئے، اس دوران لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شرپسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4 ڈیٹونیٹرز اور پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے، یہ دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، اس کے علاوہ رواں ہفتے میں 9 ہزار 471 کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 33 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، مذکورہ آپریشنز میں 21 ہزار 708 افراد سے تفتیش کی گئی۔