ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع کو سخت الزامات کا سامنا

واشنگٹن(آئی این پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع کو سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر ڈیموکریٹس کے سخت الزامات کا سامنا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نااہل اورناموزوں قراردے دیا گیا۔4گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اورپھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند وتیز سوالات کی بوچھاڑ کی گئی۔