آرمی چیف کے سامنے گورنر خیبرپختونخوا سے تلخ کلامی ہوئی:علی امین

گورنر نے فنڈز کے غلط اعدادو شمار پیش کئے‘تصیح کرنے پر بھڑک اٹھے تو میں نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا
 این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جائوں گا:وزیراعلی خیبرپختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے آرمی چیف کے دورہ پشاور کے دوران اجلاس میں گورنرکے پی سے گرما گرمی کی تصدیق کردی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا گورنر نے صوبے کو ملنے والے فنڈز کے غلط اعداد و شمار پیش کیے۔ تصحیح پر فیصل کریم کنڈی بھڑک اٹھے ۔ جس پر میں نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کردیا ۔ یہ بھی کہا افغانستان کے حوالے سے جو کہا تھا حکومت اس پرآگئی ہے۔ مگر اب کہہ رہے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ وزیراعلی کے پی نے افغانستان سے ہونے والوں حملوں کی وجہ پاکستان کی غلط پالیسیوں کو قرار دے دیا