ابتک 500 سے زائد روبوٹک سرجریاں،ادارہ جدید اعضا کی پیوندکاری کا مرکز بن رہا
روبوٹک سرجری سے بڑے آپریشن چھوٹی کٹس کے ذریعے ممکن ہوگئے،ڈاکٹر فیصل ڈار
لاہور( خصوصی رپورٹ)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی)لاہورمیں روبوٹ کی مدد سے لبلبے کے کینسر کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ ادارے نے ابتک 500 سے زائد روبوٹک سرجریاں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روبوٹک سرجری سے بڑے آپریشن چھوٹی کٹس کے ذریعے ممکن ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جگر کے کینسرکی پیچیدہ سرجری بھی پی کے ایل آئی میں روبوٹ سے کی گئی، پی کے ایل آئی جدید اعضا کی پیوندکاری اور کینسر سرجری کا بڑا مرکز بن رہا ہے۔خیال رہے کہ جگر اور لبلبے کے کینسر اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اور ان کا علاج بھی مشکل ہوتا ہے۔مگر سرجری سے مریض کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔