پٹرول 5 ،ڈیزل 7.32روپے لٹر مہنگا

 پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے، ڈیزل کی 275 روپے 70 پیسے ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویڑن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا۔