الہ آباد (خصوصی رپورٹ)الہ آباد میں ناشتہ ایسوسی ایشن کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تنظیم کے عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق ملک عبدالرؤف مٹھو کو صدر، رضوان لاہوری کو سرپرستِ اعلیٰ، رضاقت عرف کالی کو سینئر نائب صدر، حاجی محمد حسین کو نائب صدر، صادق علی کو جنرل سیکرٹری جبکہ مصطفیٰ بریانی کو میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدیداروں کے اعلان پر مختلف سماجی، تجارتی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے