3 ایس ایچ اوز کے تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر )3 ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دئیے گئے۔ انسپکٹر اسد عباس کوتھانہ شاہدرہ سے ایس ایچ اوکاہنہ ،پولیس لائنز سے انسپکٹر خضر حیات کو ایس ایچ او گرین ٹائون اورانسپکٹر خرم شہزاد کوگرین ٹائون سے ایس ایچ او شاہدرہ تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری جائے تعیناتی پر رپورٹ کا حکم دیا ہے۔