آسٹریلیا‘دو سال قبل لاپتہ خاتون کا موبائل فون مل گیا

سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا میں دو سال قبل بیلجیم سے تعلق رکھنے والی لاپتہ خاتون کا موبائل فون مل گیا، پولیس نے اس پیشرفت کے بعد خاتون کی تلاش کے لیے منظم سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیلین کریمر جون 2023 میں فلاسفر فالز کے قریب ویران علاقے میں لاپتہ ہو گئی تھیں، چند روز بعد پولیس کو ان کی گاڑی قریبی مقام سے ملی، تاہم متعدد سرچ آپریشنز کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔سیلین کریمر کے اہلِ خانہ اور دوست گزشتہ دنوں اس کی تلاش کے لیے پھر متحرک ہوگئے، جس کے دوران اس کا ایک ایسے علاقے سے موبائل فون برآمد ہوا جو پہلے بھی سرچ کیا جا چکا تھا