حملہ آورشامی سیکیورٹی فورسز کا ہی ایک اہلکار تھا جو انتہا پسندی کا شکار ہوگیا تھا
دمشق(یواین پی )شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جس بندوق بردار نے تین امریکیوں پر ایک روز قبل فائرنگ کی تھی۔ اس بندوق بردار کو سیکیورٹی فورسز نے انتہا پسندی کے جرم میں ہلاک کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وہ شامی سیکیورٹی فورسز کا ہی ایک اہلکار تھا جو انتہا پسندی کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے دو امریکی فوجیوں اور ایک سویلین ترجمان پر ہفتہ کے روز فائرنگ کی