امریکی ایجنسی کی ہمالیہ کے پہاڑوں پر 60 سال قبل خفیہ کارروائی

 چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانیکیلئے جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی تھی
 پہاڑ کی چوٹی پر برفانی طوفان کے باعث سی آئی اے کو مشن ادھورا چھوڑنا پڑا
 اگلے سال ٹیم واپس پہنچی تو آلہ برفانی تودے میں دفن ہو چکا تھا جو آج تک نہ مل سکا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تقریبا 60 سال بعد کولڈ وار کے دور میں کی گئی ایک کارروائی منظرِ عام پر آگئی۔ امریکی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے 1965 میں بھارتی کوہ پیمائو ں کے ساتھ مل کر نندا دیوی کی چوٹی پر چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کے لئے  پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق پہاڑ کی چوٹی پر برفانی طوفان کے باعث سی آئی اے کو مشن ادھورا چھوڑنا پڑا اور اگلے سال جب ٹیم واپس پہنچی تو آلہ برفانی تودے میں دفن ہو چکا تھا جو آج تک نہ مل سکا۔امریکی اخبار  کے مطابق 1978 میں سی آئی اے کی خفیہ طور پر بھارتی سرزمین پر کارروائی کا انکشاف بھارت میں شدید عوامی غم و غصے کا باعث بنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آج بھی بھارتی سیاستدان اور ماحولیاتی کارکن مطالبہ کر رہے ہیں کہ نندا دیوی کے نیچے دفن ایٹمی ڈیوائس کو تلاش کرکے محفوظ طریقے سے ہٹایا جائے جو کہ ماحولیات اور سکیورٹی کے لیے خطرے کاباعث ہے۔