پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت "نااہل اور "کرائے کے لوگ ہیں
اتنی جرات نہیں کہ بانی کے سامنے سچ بول سکیں، وہی کہتے ہیں جو بانی سننا چاہتے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ پارٹی فوری طور پر مزاحمت کی سیاست ترک کر کے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے، بصورت دیگر سوائے ندامت کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، سیاسی قوتوں کو آپس میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک انٹرویو میں سابق گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت کو "نااہل اور "کرائے کے لوگ قرارد یا اور کہا موجودہ قیادت سیاست سے مبرا ہے اور یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں گمراہ کر رہے ہیں ، موجودہ رہنمائوں میں اتنی جرات نہیں کہ وہ بانی کے سامنے سچ بول سکیں، وہ صرف وہی کہتے ہیں جو بانی سننا چاہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ قیادت بانی کو بتاتی ہے کہ فلاں شخص غدار ہے اور اسے پارٹی سے نکال دیا جائے