پی ٹی آئی سنجیدگی اختیار کرے تو اڈیالہ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور
اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) مفاہمت کی سیاست کی قائل ہے کیوں کہ ملکی مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست سے نکلنا ہوگا ،اگر پی ٹی آئی سنجیدگی اختیار کرے تو اڈیالہ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ نواز شریف سمیت وزیراعظم اور دیگر قیادت نے ہمیشہ سیاسی راستہ بنانے کی بات کی ہے ، وزیر اعظم نے اپوزیشن بنچز پر جاکر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ مصافحہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آگے بڑھنے کے لیے ساتھ چلنا ضروری ہے،اپوزیشن کے لئے واحد راستہ انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنے کا راستہ نکالنے میں ہے ۔