ایئرلائن کی نجکاری کے پورے عمل میں قواعد و ضوابط کو پامال کیا گیا :انچارج پیپلز پارٹی لیبر ڈویژن
اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی لیبر ڈویژن نے 23 دسمبر کو ملک بھر میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی لیبر ڈویژن کے انچارج چوہدری منظور نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری 23 دسمبر کو مقرر کرنا سراسر غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پورے عمل میں قواعد و ضوابط کو پامال کیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے پر نہ تو کونسل آف کامن انٹرسٹس (سی سی آئی) سے منظوری لی گئی اور نہ ہی پارلیمنٹ سے کوئی اجازت حاصل کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پی ایل اے سی ایکٹ 2016 اور 1956 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جبکہ ایس او ای ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے