سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر خیبرپختوا میں قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی
اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی رابطہ ہوا ہے اورجے یو آئی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے تناظر میں خیبرپختوا میں قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی ۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں سیاسی امور پر دوطرفہ سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔اسد قیصر کی کامران مرتضیٰ سے گفتگو میںکہنا تھا کہ جے یو آئی بتائے کہ پی ٹی آئی مدارس کے مسئلہ میں جے یو آئی کی کیا مدد کرسکتی ہے۔ کامران مرتضیٰ کا جواب تھا کہ پی ٹی آئی پہلے اندرونی مشاورت سے طے کر لے کہ جے یو آئی کے ساتھ چلنا چاہتی ہے یا نہیں۔ کامران مرتضیٰ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے جے یو آئی اور مدراس سے متعلق متضاد بیانات کی بھی نشاندہی کی گئی ۔کامران مرتضی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مدد کرنا چاہتی ہے تو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کی روشنی میں دینی مدارس سے متعلق خیرپختونخواہ اسمبلی بھی قانون سازی کرے۔