سابق برطانوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ایسا گوہا نے دوران کمنٹری بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے غلط لفظ "پرائمیٹ" استعمال کیا، جس پر بھارتی شائقین اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی۔
ایسا گوہا نے بمراہ کو "موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ" کہا تھا، جسے بعد میں تعصبی اور نامناسب قرار دیا گیا۔ بھارتی شائقین نے اس لفظ کے استعمال پر شدید ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر اس کے خلاف آواز اٹھائی۔بعد ازاں، ایسا گوہا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کمنٹری کے دوران بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے استعمال کیے گئے غلط لفظ "پرائمیٹ" پر معذرت کی۔ خاتون کمنٹیٹر نے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور وہ اس پر بمراہ اور بھارتی شائقین سے معذرت خواہ ہیں۔