حکومت کی جانب سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 78 پیسے سے لے کر 3 روپے 32 پیسے تک کمی کی گئی ہے، تاہم شہریوں نے اس کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے برقرار رکھی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد 255 روپے 38 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کے بعد 161 روپے 66 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے کم کر کے 148 روپے 95 پیسے کر دی گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کمائی کرنے والوں کی بڑی تعداد پیٹرول کے اخراجات کی نذر ہو جاتی ہے اور ان قیمتوں میں کمی ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کو ریلیف دیا ہے لیکن پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بھی سستی ہونی چاہئیں۔اس فیصلہ کے باوجود شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔