کنٹرول روم سے حساس جلوسوں کی نگرانی

 لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ یہ کنٹرول روم ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے اور ضلعی کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ کسی بھی امن و امان کی صورت حال پر اس کنٹرول روم سے فوری ہدایات جاری کی جاتی ہیں تاکہ جلوسوں کے دوران کسی بھی ممکنہ واقعے سے نمٹا جا سکے اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے