کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

جنوبی چھا ئونی میں اجمل لٹ گیا ملت پارٹ، سندر، گارڈن ٹا ئون، کاہنہ، شادباغ، گلشن راوی میں بھی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھا ئونی میں اجمل سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ٹا ئون شپ میں مقدس سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں سلیم سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون،سندر میں دلاور سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹا ئون میں عادل سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کاہنہ اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی لیاقت آباد اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔