نان سٹاپ وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت سے ڈاکو عامر اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون، شمالی چھاونی میں اختر سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں عابد سے 3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون۔نواب ٹاون میں علی رضا سے 3 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں اکرم سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون۔ہنجروال میں احسان سے 3لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ماڈل ٹاون اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک لوہاری اور نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔