نان سٹاپ وارداتیں:شہری خوفزدہ

ڈاکوئوں نے عبدالغفور، جمیل، شکور، پرویز اور اکرم سے 6لاکھ 65ہزار روپے لوٹے
چور غالب مارکیٹ، شاہدرہ سے گاڑیاں، نشتر، مصری شاہ، گلشن راوی سے موٹرسائیکل لے اڑے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مانگا منڈی میں عبدالغفور سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں جمیل سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں شکور سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، گوالمنڈی میں پرویز سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور راوی روڈ میں اکرام سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غالب مارکیٹ اور شاہدرہ ٹائون سے گاڑیاں جبکہ نشتر کالونی، مصری شاہ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈکیتی اور چوری کے انسداد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔