شہری لاکھوں روپے سے محروم، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، گاڑیاں موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹا ئون میں عامر سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، فیصل ٹا ئون میں زبیر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں غیاث سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، شادباغ میں کشور سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شالیمار میں ساجد سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب گلشن راوی اور شمالی چھا ئونی سے گاڑیاں جبکہ مانگا منڈی، کاہنہ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔