جنوبی چھاؤنی میں افسوسناک واقعہ، متوفی کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی،لاش مردہ خانے منتقل،فضا سوگوار
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی وجوہات کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ خودکشی کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔